ایرانی شہر تبریز میں گیس دھماکہ،5 افراد ہلاک
شمال مغربی ایران کے شہر تبریز میں قدرتی گیس کے دھماکے کے نتیجے مین ایک عمارت گر گئی جس میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
1751086
شمال مغربی ایران کے شہر تبریز میں قدرتی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت گر گئی جس میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق،تبریزمیں گزشتہ شب ایک 5 منزلہ عمارت میں قدرتی گیس کا دھماکہ ہوا جس سے عمارت گر گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ملبے سے اب تک 5 افراد کی نعشیں بازیاب کرلی گئی ہیں جبکہ امدادی کام جاری ہے۔
اس دھماکے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔