میکسیکو: غیر قانونی نقل مکانوں کا ٹرالر اُلٹ گیا، 54 افراد ہلاک

میکسیکو کے جنوب میں غیرقانونی نقل مکانوں کا ٹرالر الٹنے کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک، 59 زخمی

1745635
میکسیکو: غیر قانونی نقل مکانوں کا ٹرالر اُلٹ گیا، 54 افراد ہلاک

میکسیکو کے جنوب میں غیرقانونی نقل مکانوں کا ٹرالر الٹنے کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی اٹارنی جنرل دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ چیاپاس میں غیر قانونی نقل مکانوں پر مشتمل ٹرالر موٹر وے   کے کنارے کی کنکریٹ دیوار سے ٹکرا کر اُلٹ گیا۔ حادثے میں 54 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

حکام کے مطابق ٹرالر میں موجود نقل مکانوں کی اکثریت گوئٹے مالا ، ہونڈرس اور السلواڈور سے ہے۔

چیاپاس کے گورنر روٹیلیو ایسکانڈو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جایا گا۔

اٹارنی دفتر   نے کہا ہے کہ حادثے کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔


ٹیگز: #میکسیکو

متعللقہ خبریں