امریکہ: بائڈن کے فیصلے کی منسوخی کا حامل بِل منظور ہو گیا

امریکہ سینٹ نے صدر جو بائڈن کے حکم نامے کی منسوخی کے لئے پیش کردہ بِل کو منظور کر لیا ہے

1745111
امریکہ: بائڈن کے فیصلے کی منسوخی کا حامل بِل منظور ہو گیا

امریکہ سینٹ نے صدر جو بائڈن کے، 100 سے زائد ملازمین والی کاروباری جگہوں کے ملازمین کے لئے کورونا ویکسین کی شرط پر مبنی، حکم نامے کی منسوخی کے لئے پیش کردہ بِل کو منظور کر لیا ہے۔

سینٹ کی جنرل کمیٹی میں کروائی گئی رائے شماری میں بِل کو 48 نفی کے مقابلے میں 52 مثبت ووٹوں کے ساتھ قبول کیا گیا ہے۔

100 نشستوں کے حامل سینٹ میں ریپبلکن پارٹی کے تمام اراکین نے بِل کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا۔ ڈیموکریٹس میں سے سینیٹر جان ٹیسٹر اور جو مینچن کا بھی ریپبلکنز کے حق میں ووٹ استعمال کرنا مرکزِ توجہ بنا۔

مذکورہ بِل کو اگلی منظوری کے لئے اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بائڈن نے پہلی دفعہ ماہِ ستمبر میں 100 سے زائد ملازمین والی کاروباری جگہوں کے ملازمین کے لئے کورونا ویکسین کی شرط کا اطلاق کرنے کا اعلان کیا، جس پر ریپبلکنز کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس ردعمل پربائڈن انتظامیہ نے ویکسین لگوانے کی آخری تاریخ کو 4 دسمبر سے بڑھا کر 4 جنوری کر دیا تھا لیکن ردعمل پھر بھی جاری رہا۔

دوسری طرف متعدد ریاستوں نے بائڈن کے ویکسینیشن فیصلے کے خلاف دعوے دائر کروا دئیے جس پر وفاقی عدالت نے مذکورہ فیصلے کے اطلاق کو روک دیا تھا۔



متعللقہ خبریں