امریکہ: اسکول پر مسلح حملہ، 3 افراد ہلاک 6 زخمی

میکنگھن کے ایک ہائی اسکول میں مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

1741178
امریکہ: اسکول پر مسلح حملہ، 3 افراد ہلاک 6 زخمی

امریکہ کی ریاست میکنگھن کے ایک ہائی اسکول میں مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تحصیل اوک لینڈ پولیس ڈائریکٹریٹ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک طالبعلم نے اپنے ساتھ اسکول میں لائے ہوئے اسلحے سے فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کر دیا ہے۔

ایک SWAT ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکول میں داخل ہو کر صورتحال پر قابو پایا اور مسلح طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے۔

طالبعلم کے اسلحے سے 15 سے 20 تک گولیاں فائر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ گرفتاری کے دوران حملہ آور نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔

حملہ آور اسی اسکول کا 15 سالہ طالبعلم ہے۔اس نے حملے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور نے یہ اقدام تنہا کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 40 سال سے میکنگھن میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں