صومالیہ: الشباب کا حملہ، ایک فوجی سمیت 2 افراد ہلاک

بائیدویا میں دہشت گرد تنظیم الشباب کی طرف سے 2 فوجی بیسوں پر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت 2 افراد ہلاک

1740876
صومالیہ: الشباب کا حملہ، ایک فوجی سمیت 2 افراد ہلاک

صومالیہ کے شہر بائیدویا میں دہشت گرد تنظیم الشباب کی طرف سے 2 فوجی بیسوں پر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بائیدویا محکمہ پولیس سے عابدی علی محمد کے مطابق شہر میں افریقہ یونین صومالیہ مشن کے ایتھوپین فوجیوں کے میزبان ائیر پورٹ پر حملہ کیا گیا۔

محمد نے کہا ہے کہ بھاری اسلحے سے کئے گئے حملے میں ائیر پورٹ پر موجود ایک شہری اور صومالیہ فوجی بیس پر حملے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ موغادیشو سے 240 کلو میٹر مسافت پر واقع شہر بائیدویا کو اسمبلی انتخابات کے آغاز سے لے کر اب تک دوسری دفعہ نشانہ بنایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں