نائجیریا، دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن میں 38 دہشت گرد مارے گئے
اسواپ کی جانب سے بورنو صوبے کے عسکریہ علاقے میں 4 فوجیوں کے قتل کے بعد اس کے خلاف کاروائی کی گئی
1734064
بتایا گیا ہے کہ نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد تنظیم اسواپ کے خلاف آپریشن میں 38 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔
عسکری حلقوں سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسواپ کی جانب سے بورنو صوبے کے عسکریہ علاقے میں 4 فوجیوں کے قتل کے بعد اس کے خلاف کاروائی کی گئی۔
آپریشن میں تنظیم کے سرغنہ سمیت 38 دہشت گردوں کو ناکارہ بنا دیا گیا اور تنظیم کے کیمپ پر بھاری بمباری کی گئی۔