عالمی رہنما انسانیت بچانے کے لیے کام کریں:اقوام متحدہ

دو روزہ سربراہی ماحولیاتی اجلاس " سی او پی 26" کے منتظمین کا کہنا ہے کہ  اس تباہ کن عالمی حرارت  کو انسانیت کے راستے سے  علیحدہ کرنا بہت اہم ہے

1727912
عالمی رہنما انسانیت بچانے کے لیے کام کریں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو انسانیت کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

خبر کے مطابق، اقوام متحدہ کے تاریخی دو روزہ سربراہی ماحولیاتی اجلاس " سی او پی 26" کے لیے 120 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومتیں گلاسگو میں اکٹھی ہو ئیں جس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ  اس تباہ کن عالمی حرارت  کو انسانیت کے راستے سے  علیحدہ کرنا بہت اہم ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ آدھی رات میں صرف ایک منٹ باقی ہے اور ہمیں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سی او پی 26 کو پیرس معاہدے کی مسلسل عملداری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے جس پر ممالک نے 2015 میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے اور محفوظ 1.5 ڈگری کیپ کے لیے کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

صنعتی انقلاب کے بعد سے گرمی میں 1 ڈگری تک گرمی میں اضافے کے بعد سے دنیا میں شدید ہیٹ ویوز، سیلاب اور طوفان دیکھے گئے ہیں جبکہ سمندر کی سطح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تباہی کا موجودہ دور ’عالمی تاریخ میں ایک اہم موڑ‘ ہے۔

حکومتوں پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے اخراج میں کمی کے وعدوں کو دوگنا کریں تاکہ انہیں پیرس کے اہداف کے مطابق لایا جا سکے اور ترقی پذیر قوموں کے بجلی گھروں کو دھواں سے پاک بنانے کے لیے طویل عرصے سے وعدہ شدہ نقد رقم لگائی جائیں اور مستقبل کے حادثات سے بچا جاسکے۔

انٹونیو گوتیس نے کہا کہ اب یہ کہنے کا وقت ہے کہ" بہت ہوگیا" کاربن سے خود کی جان لینا، فطرت کو ایک بیت الخلا کی طرح نہیں سمجھنا چاہیے،ہم اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں۔

بورس جانسن نے کانفرنس کے ناکام ہونے پر قابو میں نہ آنے والےعوامی غصے کی بات کی۔

18 سالہ ماحولیاتی مہم چلانے والی گریٹا تھنبرگ نے بات کرتے ہوئے  سربراہی اجلاس پر زور دیا کہ وہ  غیر ضروری  کاموں میں مصروف نہ ہو۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر رہنما ’ہماری حدود سے ہٹتے ہیں یا ہمارا اشارہ بھول جاتے ہیں‘ تو نسلیں جو ابھی تک پیدا بھی نہیں ہوئیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جان لیں گے کہ گلاسگو تاریخی موڑ تھا جو تاریخ کا رخ موڑنے میں ناکام رہا۔

رہنماؤں نے 2021 کے آخر تک بیرون ممالک نئے کوئلے کے پلانٹس کے لیے فنڈنگ ختم کرنے پر اتفاق کیا جن کا اخراج کسی فلٹرنگ کے عمل سے نہ گزرتا ہو۔

انہوں نے 2021 کے آخر تک کاربن کیپچرنگ ٹیکنالوجی کے بغیر بیرون ملک کوئلے کی  نئی  تنصیبات کے لیے فنڈنگ ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس کی تیاریاں متعدد ہائی پروفائل افراد کے ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنا ملک نہیں چھوڑا جبکہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن گلاسگو میں نہیں ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں