سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج
سوڈان میں حفاظتی قوتوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باوجود ہزاروں افراد نے چند روز قبل ہونے والی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
1727100
سوڈان میں حفاظتی قوتوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باوجود ہزاروں افراد نے چند روز قبل ہونے والی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
صرف دارالحکومت خرطوم میں دسیوں ہزار لوگ سڑکوں پر تھے۔
ان مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سویلین قیادت والی عبوری حکومت کو بحال کیا جائے تاکہ ملک جمہوریت کے راستے پر گامزن رہے۔
اسی طرح مشرق اور شمال کے ساتھ ساتھ وسطی سوڈان میں بھی ریلیوں کی اطلاع ملی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق دو افراد کو اومدرمان شہر میں ملیشیا کے لوگوں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
متعللقہ خبریں
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
ہالینڈ میں زیادہ تر خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے فلسطینی ماؤں کی حمایت میں مظاہرہ کیا