شام میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپوں کا ہونا قابل تشویش ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق کے مطابق شمال مغربی شام میں جاری جھڑپوں میں اضافہ قابل تشویش ہے

1722851
شام میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپوں کا ہونا قابل تشویش ہے: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ  شمال مغربی شام میں جنگ بندی کے باوجود  حالیہ ایام  کے دوران جھڑپوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق کے مطابق شمال مغربی شام میں جاری جھڑپوں میں اضافہ قابل تشویش ہے، حال ہی میں ادلب میں ہوئی گولہ باری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے جبکہ ادلب کے مختلف علاقوں میں اور مغربی حلب میں بھی جھرپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فرحان حق نے بتایا کہ  ادلب میں ہوئی گولہ باری کے دوران منگل کے روز ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ،ادلب کے قصبے اریحہ پر گولہ باری سے شہری متاثر ہوئے ہیں اور جنگ بندی کے باوجود علاقے میں جھڑپوں کا ہونا قابل تشویش ہے۔

فرحان حق نے طرفین سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی حقوق انسانی کا احترام  کرتے ہوئے سول آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

 

 



متعللقہ خبریں