ہمیں، چین کے ہائپر سونک میزائل تجربہ کرنے پر تشویش ہے: بائڈن

ہمیں، چین کے ہائپر سونک میزائل تجربہ کرنے سے متعلق دعووں پر، اندیشوں کا سامنا ہے: بائڈن

1722747
ہمیں، چین کے ہائپر سونک میزائل تجربہ کرنے پر تشویش ہے: بائڈن

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ ہمیں، چین کے ہائپر سونک میزائل تجربہ کرنے سے متعلق دعووں پر، اندیشوں کا سامنا ہے۔

بائڈن نے پنسلوانیا روانگی سے قبل انڈریوز فوجی ائیر بیس پر اخباری نمائندوں کے سوالا ت کے جواب دئیے۔

ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ چین کے ہائپر سونک میزائل تجربہ کرنے پر تشویش محسوس کر رہے ہیں؟ بائڈن نے کہا ہے کہ "ہاں ہمیں تشویش ہے"۔

واضح رہے کہ روزنامہ فنانشئیل ٹائمز نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے 5 ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں دعوی کیا تھا کہ چین نے ماہِ جولائی میں ہائپر سونک میزائل تجربہ کیا ہے۔

خبر میں میزائل کے نچلے عالمی مدار میں داخل ہونے لیکن معمولی فرق سے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہنے کا دعوی کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں