روسی جنگی طیاروں نے امریکی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے دُور ہٹا دیا

امریکی طیاروں کی پرواز میں مداخلت بین الاقوامی قوانین کی سخت پابندی کے دائرے میں کی گئی ہے: روس وزارت دفاع

1722568
روسی جنگی طیاروں نے امریکی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے دُور ہٹا دیا

روس کے جنگی طیاروں نے بحیرہ اسود پر پرواز کرتے امریکی ائیر فورس کے طیاروں کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کی وجہ سے اپنی سرحدوں سے دور ہٹا دیا ہے۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق بحیرہ اسود پر پرواز کرتے 2 امریکی B-1B اسٹریٹجک بمبار طیارے اور 2 عدد KC-135 ٹینکر طیارے روسی راڈاروں کی طرف سے تعاقب کئے گئے ہیں۔ 

روس کی فضائی حدود سے قریب آنے کی وجہ سے 2 رشئین Su-30 جنگی طیاروں نے پرواز کی اور امریکی طیاروں کا تعاقب کر کے انہیں اپنی حدود سے دُور ہٹا دیا ہے۔

بیان کے مطابق روسی طیارے امریکی طیاروں کو دُور ہٹانے کے بعد بیس پر واپس لوٹ آئے۔ امریکی طیاروں کی پرواز میں یہ مداخلت بین الاقوامی قوانین کی سخت پابندی کے دائرے میں کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں