انڈونیشیا میں زلزلے سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں میں 3 افراد لقمہ اجل

مقامی وقت کے مطابق  شب  3 بج کر 18  منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا

1720492
انڈونیشیا میں زلزلے سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں میں 3 افراد لقمہ اجل

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں  4.8 کی شدت کے زلزلے  کے دوران 3 افراد جان بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

محکمہ موسمیات و  جیو فزکس   نے اطلاع دی ہے کہ  جزیرہ بالی  میں  ریکٹر اسکیل پر 4.8 کی شدت کا زلزلہ  وقوع پذیر ہوا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق  شب  3 بج کر 18  منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  کران قاسیم علاقے میں   جھٹکوں سے بعض مکانات اور  مندر منہدم ہو گئے۔

بونگا گاؤں کے  کونسلر کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں کے تقریباً 60 فیصد مکانات کو نقصان پہنچا ہے  جو کہ ناقابل  رہائش بن گئے ہیں۔

زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 2 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں تو  تین گاؤں کے راستے بند ہو گئے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک شخص  ملبے تلے دبنے سے جان بحق ہو ا ہے۔

 



متعللقہ خبریں