تیونس، فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 3 فوجی جان بحق

ہیلی کاپٹر معمول کی گشتی پرواز کر رہا تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا

1715423
تیونس، فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 3 فوجی جان بحق

تیونس کے علاے غبیص میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں3 فوجی جان بحق ہو گئے۔

تیونسی  وزارت دفاع  کے ترجمان محمد ذکری کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر غبیس میں ایک  فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ذکری کا کہنا ہے کہ  حادثے میں تین فوجی لقمہ اجل بن گئے ہیں تو حادثے کی وجوہات کو جاننے کے لیے  ایک ٹیم جائے وقوعہ کو روانہ کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی گشتی پرواز کر رہا تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا۔

 



متعللقہ خبریں