متعدد امریکی جاسوس روس، چین، ایران اور پاکستان میں پکڑے گئے ہیں، رپورٹ

سی آئی اے  مذکورہ جاسوسوں پر اندھا اعتماد  کرتا ہے  اوران کے تعین میں جلد بازی سے کام لیتا ہے، دعوی

1715385
متعدد امریکی جاسوس روس، چین، ایران اور پاکستان  میں پکڑے گئے ہیں، رپورٹ

امریکی خفیہ سروس سی آئی اے  کے روس، چین، ایران اور پاکستان سمیت  متعدد ممالک میں بیسیوں  جاسوس  حالیہ برسوں میں پکڑے گئے ہیں، ہلاک کر دیے گئے ہیں  یا پھر امریکہ کے برخلاف کام کرائے جانے کا تعین ہوا ہے۔

امریکی نیو یارک  ٹائمز  اخبار   نے سی آئی اے   کے انسداد ِ انٹیلی  جینس  حکام کی جانب سے بیرون ملک اپنے اسٹیشنوں کو روانہ کردہ   معلومات  تک رسائی حاصل کی ہے۔

اس موضوع کے بارے میں اخبار میں  جگہ پانے والی خبر میں  دعوی کیا گیا ہے کہ گزشہ چند برسوں میں  بیرون ملک میں   سی آئی اے کے لیے معلومات فراہم کرنے والے متعدد ایجنٹ یا قتل کر دیے گئے ہیں یا پھر   امریکہ مخالف   معلومات کے حصول کے لیے استعمال کیے جار ہے ہیں۔

اخبار کے مطابق  روس، چین، ایران اور پاکستان  جیسے ممالک ان  جاسوسوں  کے کھوج میں رہتے ہیں اور ان  سے الٹا کام لیتے ہیں ، دعوی کیا گیا ہے کہ سی آئی اے  مذکورہ جاسوسوں پر اندھا اعتماد  کرتا ہے  اوران کے تعین میں جلد بازی سے کام لیتا ہے۔

مذکورہ ممالک بائیو میٹرک  کی طرح کی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت امریکی جاسوسوں کو باآسانی  پکڑ لیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں