امریکہ: پوپ کی درخواست مسترد، ذہنی معذور کو سزائے موت دے دی گئی

امریکہ میں پوپ کی طرف سے معافی کی اپیل کے باوجود ذہنی معذور افریقہ الاصل ارنسٹ جانسن کو سزائے موت دے دی گئی

1715650
امریکہ: پوپ کی درخواست مسترد، ذہنی معذور کو سزائے موت دے دی گئی

امریکہ میں پوپ کی طرف سے معافی کی اپیل کے باوجود ذہنی معذور افریقہ الاصل ارنسٹ جانسن کو سزائے موت دے دی گئی۔

سن 1994 میں امریکہ کی ریاست میسوری میں ایک مارکیٹ میں ڈاکے کے دوران ارنسٹ جانسن نے مارکیٹ کے 3 ملازمین کو قتل کر دیا تھا۔

وکلاء نے جانسن کے ایک چھوٹے بچے جتنی ذہنی صلاحیت کا حامل ہونے سے متعلق متعدد آئی کیو ٹیسٹ رپورٹیں عدالت میں پیش کیں اور ملزم کے سزائے موت کا اہل نہ ہونے کو وجہ دِکھا کر سزا کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ سپریم کورٹ نے جانسن کی سزائے موت کو روکنے اور مقدمے پر نظر ثانی کی طلب رد کر دی تھی۔

کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اور کانگریس کے مزید 2 اراکین کی طرف سے بھی جانسن کے لئے معافی کی اپیل کو مسترد کئے جانے کے بعد 61 سالہ جانسن کو 1994 میں کئے گئے 3 اقداماتِ قتل پر سزائے موت دے دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں