نائیجیریا:1 کروڑ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو گئے

ملکی کمشنر برائے مہاجرین ایمان سلیمان ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کے خلاف نبرد آزما ہیں

1713874
نائیجیریا:1 کروڑ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو گئے

نائیجیریا میں ایک کروڑ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ملکی کمشنر برائے مہاجرین ایمان سلیمان ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

ابراہیم نے بتایا کہ غذائی تحفظ ایک عالمی مسئلہ ہے  جس کے لیے حکومت  ہنگامی بنیادوں پر ملک میں غذائی مصنوعات کی فراہمی ممکن بنانے کےلیے نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

کمشنر نے کہا کہ  غذائی عدم تحفظ کا ملک میں سبب نسلی و مذہبی فسادات ہیں جو کہ ہمارے ملک کے سماجی ،اقتصادی اور سیاسی خدشات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں جس کا اثر تارکین وطن اور عمر رسیدہ افراد پر بھی پڑ رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں