برازیل: صدر کے مواخذے کا مطالبہ،عوام سڑکوں پر

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر بولسونارو کی حکومت کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، پٹرول کی قیمت کی بڑھ چکی ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بھی ناکام رہی ہے

1713852
برازیل: صدر کے  مواخذے کا مطالبہ،عوام سڑکوں پر

برازیل میں پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے صدر بولسونارو کے مواخذے کا مطالبہ کیا۔

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں نکلنے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر بولسونارو کی حکومت کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، پٹرول کی قیمت کی بڑھ چکی ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

لوگوں نے صدر بولسونارو کے مواخذے کا بھی مطالبہ کیا، ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز کے ساتھ ساتھ بینڈ باجا بھی اٹھا رکھا تھا۔



متعللقہ خبریں