لاوروف کا اخباری نمائندوں سے مذاق: بچو زور نہ ڈالو روس نیٹو میں شامل نہیں ہو گا

سٹالٹن برگ کے ساتھ مذاکرات سے قبل لاوروف نے اخباری نمائندوں سے کہا ہے کہ "بچو زیادہ زور نہ ڈالو روس نیٹو میں شامل نہیں ہو گا"۔

1709686
لاوروف کا اخباری نمائندوں سے مذاق: بچو زور نہ ڈالو روس نیٹو میں شامل نہیں ہو گا

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹالٹن برگ کے ساتھ مذاکرات سے قبل اخباری نمائندوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ "بچو زیادہ زور نہ ڈالو روس نیٹو میں شامل نہیں ہو گا"۔

اقوام متحدہ کے 76 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود سرگے لاوروف نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات کی۔

بند کمرے کے مذاکرات سے قبل تصاویر اتارنے میں مصروف اخباری نمائندوں کی طرف پلٹ کر کہا ہے کہ "بچو زیادہ زور نہ ڈالو، روس نیٹو میں شامل نہیں ہو گا"۔

روس وزارت خارجہ نے لاوروف کے اس مزاح کو ٹویٹر پیج سے بھی شئیر کیا ہے۔

روس وزارت خارجہ کی انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں فریقین نے روس۔نیٹو تعلقات کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں