الجزائر نے اپنی فضائی حدود مراکش کے لیے بند کر دی

الجزائر کے صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ اعلی دفاعی کونسل نے مراکش کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزی اور مخاصمانہ طرز عمل کے جواب میں  یہ فیصلہ کیا ہے

1709484
الجزائر نے اپنی فضائی حدود مراکش کے لیے بند کر دی

الجزائر کی اعلی دفاعی کونسل نے مراکشی سول اور عسکری طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 یاد رہےکہ الجزائر کے صدارتی دفتر نے کچھ عرصہ قبل مراکش کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کیے تھے۔

الجزائر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مراکش کے ساتھ شروع ہونے والی کشیدگی سے نمٹنے کا یہ ایک مہذب طریقہ ہے۔

مراکش نے فی الحال اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

الجزائر کے صدارتی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلی دفاعی کونسل نے مراکش کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزی اور مخاصمانہ طرز عمل کے جواب میں  یہ فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں