یورپی یونین افغان مہاجرین کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائے، این جی اوز

‘18  ملین افغانیوں کو فی الفور مدد کی ضرورت لا حق ہے۔  اور ہزاروں اس ملک سے نکلنے کے درپے ہیں۔

1707261
یورپی یونین افغان مہاجرین کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائے، این جی اوز

بین الاقوامی انسانی حقوق و مہاجرین   اداروں  نے یورپی یونین  پر نکتہ چینی کرتے ہوئے  امداد کے محتاج افغانوں سے  تعاون میں اضافے کی اپیل کی ہے۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل ، ریڈ کراس، ہیومن رائٹس واچ، اوکسفام کی طرح کی  این جی اوز  کے بھی شامل ہونے والے 24 اداروں نے احتیاج مند افغانوں کے لیے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا  ہے کہ’’ یورپی یونین کو  ان کو تحفظ دینے کی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بجائے  ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔‘‘18  ملین افغانیوں کو فی الفور مدد کی ضرورت لا حق ہے۔  اور ہزاروں اس ملک سے نکلنے کے درپے ہیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ یورپی   یونین کو اس معاملے میں اپنی ذمہ داریاں اپنے سر اٹھانی چاہییں۔  اور خاصکر ان ممالک کو پہنچنے والے افغان مہاجرین کو واپس دھکیلنے کے بجائے  ان کو پناہ دینی   چاہیے۔

 

 



متعللقہ خبریں