جزیرہ نما کوریا کو اسلحے سے پاک کرنے کی کوششیں،امریکہ،جاپان اور جنوبی کوریا متفق

جاپان کی میزبانی میں یکجا ہوئے امریکی و جنوبی کوریائی حکام نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے  سے پاک بنانے اور اس سلسلے میں شمالی کوریا  سے مکالمت  کے موضوع کا جائزہ لیا

1706300
جزیرہ نما کوریا کو اسلحے سے پاک کرنے کی کوششیں،امریکہ،جاپان اور جنوبی کوریا متفق

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا  نے  شمالی کوریا  کو تخفیف اسلحہ میں کمی لانے کےلیے مکالمت اور پابندیوں  کی کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

 جاپان کی میزبانی میں یکجا ہوئے امریکی و جنوبی کوریائی حکام نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے  سے پاک بنانے اور اس سلسلے میں شمالی کوریا  سے مکالمت  کے موضوع کا جائزہ لیا جس میں  جاپانی امور خارجہ کے امور  برائے ایشیا و بحر اوقیانوس کے ڈاریکٹر تاکے ہیرو فونا کوشی ،امریکی صدر بائیڈن کے مشیر برائے شمالی کوریا سنگ کم اور جنوبی کوریا کے خصوصی نمائندے نوح کیو ڈوک نے شرکت کی ۔

 اجلاس میں  تینوں نمائندوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تخفیف اسلحہ اور بلاسٹک میزائلوں کی تیاری کو روکنے  سے متعلق فیصلوں کے تناظر میں شمالی کوریا کے خلاف قریبی تعاون پر اتفاق کیا ۔

 یان ہاپ ایجنسی کے مطابق، سنگ کم  نے کہا کہ امریکہ جوہری اسلحے سے شمالی کوریا کو پاک کرنے کی کوششوں کے علاوہ وہاں موجود انسانی مسائل  کے حل میں مدد کےلیے تیار ہے۔

 



متعللقہ خبریں