نائجیریا، مسلح افراد کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 32 طلبا کو آزاد چھوڑ دیا گیا

ابھی بھی 31 طلبا  مسلح افراد کی تحویل میں ہیں

1698819
نائجیریا، مسلح افراد کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 32 طلبا کو آزاد چھوڑ دیا گیا

نائجیرین صوبے قدونہ میں ماہ جولائی میں مسلح افراد کی جانب سے ایک ہائی اسکول پر حملے کےدوران  یرغمال بنائے  گئے طلبا میں سے 32 کو آزاد کر دیا گیا ہے۔

نائیجرین  کرسچن  اسوسیئشن  کے قدونہ  کے صدر جان حیاب کا کہنا ہے کہ  صوبے سے منسلک دامیشی شہر  کے ایک ہائی اسکول سے اغوا  کردہ   طالب علموں میں سے 32 کو باغیوں نے رہا کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان طلبا کو ان کے والدین  کے سپرد کر دیا گیا تو ابھی بھی 31 طلبا  مسلح افراد کی تحویل میں ہیں۔

باور رہے کہ مسلح افراد نے 5 جولائی کو  ایک ہائی اسکول پر دھاوا بولتے ہوئے  متعدد طلبا کو اغوا کر لیاتھا ، اس حملے کے بعد 60 طلبا کو بازیاب کر ا لیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں