افغان عوام کو بین الاقوامی برادری کی مدد کی ضرورت ہے: وولکان بوز کِر

بوزکِر کی افغانستان کے ہر نسلی و سیاسی گروپ سے اپیل: افغان عوام اور علاقے کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے باہم متحد ہونے کے اس موقعے  کو ضائع ہونے سے بچائیں

1698223
افغان عوام کو بین الاقوامی برادری کی مدد کی ضرورت ہے: وولکان بوز کِر

اقوام متحدہ  کی 75 ویں جنرل کمیٹی کے سربراہ وولکان بوزکِر نے کہا ہے کہ حالیہ دو ہفتوں سے افغانستان میں درپیش صورتحال نے امن کی امیدوں کو دھندلا دیا ہے۔

بوزکِر نے کہا ہے کہ" اس وقت افغان عوام کو بین الاقوامی تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے"۔

افغانستان کی صورتحال کے بارے میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل میں ائیر پورٹ پر بم حملے "ایک الارم " کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ مذموم اور ناقابل قبول حالات انخلاء کے کام کو مزید پیچیدہ بنا دیں گے۔  

انہوں نے کہا ہے کہ تشدد، دہشت گردی اور غیر مستحکم سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے بڑھتے ہوئی شہری جانی نقصان نے افغان قیادت میں پائیدار امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 

بوزکِر نے، ہر نسل اور ہر سیاسی گروپ سے افغان قیادت سے اپیل کی ہے کہ، افغان عوام اور علاقے کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے باہم متحد ہونے کے اس موقعے  کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

افغان عوام اور خاص طور پر عورتوں اور بچوں کے حقوق اور آزادیوں  کے تحفظ کو اوّلیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وولکان بوز کِر نے کہا ہے کہ یہ ایک پائیدار امن اور جامع ترقی  کی ناگزیر شرط ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس پیچیدہ دور میں افغان عوام  کی مدد کے معاملے میں اقوام متحدہ کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں