ہیٹی میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہزار 207 تک پہنچ گئی

یٹی سول ڈیفنس ایجنسی نے اعلان کیا کہ زلزلے میں اپنی جانیں گنوا دینے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 207 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 268 ہے

1695494
ہیٹی میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہزار 207 تک پہنچ گئی

14 اگست کو ہیٹی کے ساحل پر آنے والے 7.2 شدت کے زلزلے میں  ہلاک  ہونے  والوں کی تعداد بڑھ کر  دو ہزار  207 ہوگئی ہے۔

ہیٹی سول ڈیفنس ایجنسی نے اعلان کیا کہ زلزلے میں اپنی جانیں گنوا دینے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 207 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 268 ہے۔

زلزلے میں 100 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے اور 344 سے زائد افراد لاپتہ بتائے گئے۔

ملبے کے نیچے سے  تلاش کے  لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ہیٹی کی  انتظامیہ  نے  بڑے پیمانے پر  تباہی کی وجہ سے  بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکن جیولوجیکل ریسرچ سینٹر کی اطلاع کے مطابق  ہیٹی میں  7.2 شدت کے زلزلے کا مرکز سینٹ جین ڈو سوڈ سے 12 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہینری نے ملک میں ایک ماہ کی ایمرجنسی نافذ  کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں