نائجر: شدید بارشیں اور سیلاب، 52 افراد ہلاک

نائجر میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی

1689858
نائجر: شدید بارشیں اور سیلاب، 52 افراد ہلاک

نائجر میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے۔

نائجر وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ماہِ جون سے  لے کر 11 اگست تک جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں نے 50 ہزار 305 افراد کو متاثر کیا ہے۔

بیان کے مطابق سیلاب میں 5 ہزار 694 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، 52 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ہیں۔

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں نیامے سرفہرست ہے، منگل اور بدھ کی درمیانی شب موسلا دھار بارش میں شہر کے بعض حصوں میں مربع میٹر  کے اعتبار سے 70 سے 140 کلو گرام بارش برسی۔

واضح رہے کہ نائجر میں برسات کا موسم  ماہِ ستمبر تک جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایک تواتر سے سیلاب کی آفت کا سامنا ہوتا ہے۔

گذشتہ سال کے موسمِ برسات میں سیلابوں کی وجہ سے 3 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہوئے اور 73 ہلاک ہوگئے تھے۔  



متعللقہ خبریں