انڈونیشیا میں نائیجیریا کے ڈپلومیٹ پر زدوکوب

جکارتہ میں نائیجیریا کے قونصل خانے میں متعین اہلکار پر زدوکوب، نائیجیریا کی طرف سے احتجاجی مراسلہ، انڈونیشیا کے سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

1689352
انڈونیشیا میں نائیجیریا کے ڈپلومیٹ پر زدوکوب

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نائیجیریا کے قونصل خانے میں متعین اہلکار عبدالرحمٰن ابراہیم کو حراست کے دوران مہاجر بیورو کے حکام کی طرف سے زدوکوب کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سے نشر ہونے اور شدید ردعمل کا سبب بننے والے ویڈیو مناظر میں ایک گاڑی میں چند افراد عبدالرحمٰن ابراہیم کو زدوکوب کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈپلومیٹ ایک تواتر سے "میرا دم گھُٹ رہا ہے" اور " میری گردن، میری گردن" کے الفاظ کہتے سنائی دے رہے ہیں۔

نائیجیریا نے انڈونیشیا حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے اور ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں انڈونیشیا کے سفیر کو بھی نائیجیریا وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

نائیجیریا وزارت خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر نے اپنی حکومت کی طرف سے معذرت طلب کی اور ابراہیم کو زدوکوب کرنے والے حکام نے بھی جکارتہ میں نائیجیریا کے سفیر سے معذرت طلب کی ہے۔



متعللقہ خبریں