میانمار، گزشتہ ایک ماہ میں 740 فوجیوں کے ہلاک کیے جانے کا دعوی

تصادم میں میانمار فوج کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 200 شہری ہلاک  اور 47 زخمی ہو ئے ہیں

1689193
میانمار، گزشتہ ایک ماہ میں 740 فوجیوں کے ہلاک کیے جانے کا دعوی

میانمار میں فوجی بغاو ت کے بر خلاف مسلح گروہوں اور میانمار فوج کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والی جھڑپوں میں فوج کے کم ازکم 740 کارکنان ہلاک کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

یکم فروری کو بغاوت کے بعد فوجی انتظامیہ کو تسلیم نہ کرنے والے  منتخب  16 اراکین ِ پارلیمان کی جانب سے اپریل میں قائم کردہ ’’سول حکومت‘‘ کے نام سے منسوب کردہ قومی اتحاد حکومت   نے سماجی رابطوں کے پیج پر  گزشتہ ماہ ملک گیر فوج اور بغاوت کی مخالفت کرنے والے گروہوں کے مابین جھڑپوں کا ذکر کیا  ہے۔

این یو جی کے دعووں کے مطابق ماہ جولائی میں ہونے والے 355 تصادم میں میانمار  فوج کے کم  ازکم 740 کارکنان  ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان تصادم میں میانمار فوج کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 200 شہری ہلاک  اور 47 زخمی ہو ئے ہیں۔

ان دعووں کے برخلاف  فوج نے  کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں