امریکہ، نائن ۔ الیون حملوں کے بارے میں خفیہ دستاویز سے متاثرین کے کنبوں کو آگاہی کرانے کا فیصلہ

امریکی حکومت پر، سعودی  حکومت  کے  حملوں میں  کردار سے متعلق بعض معلومات کو خفیہ رکھنے پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے

1688549
امریکہ، نائن ۔ الیون حملوں کے بارے میں خفیہ دستاویز سے متاثرین کے کنبوں کو آگاہی کرانے کا فیصلہ

امریکی صدر جو بائڈن  کی انتظامیہ نے نائن۔ الیون   دہشت گرد حملوں سے  متعلق فائل  کی از سر نو نظرِ ثانی کرنے اور امریکی  حکومت کی جانب سے خفیہ رکھی جانے والی  دستاویز کو  حملوں میں  ہلاک ہونے والوں کے لواحقین  کے سامنے آشکار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزارت قانون نے بھی نائن۔الیون    کے بارے میں  ہلاک شدگان کے لواحقین کو حملوں کے بارے میں مزید آگاہی  کرانے کی بھی اطلاع دی ہے۔

نائن الیون  حملوں کا نشانہ بننے والے  افراد کے عزیز و اقارب نے گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائڈن کو ایک خط بھیجتے ہوئے   حملوں کے بارے میں بعض معلومات کو خفیہ رکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کی صورت میں  امسال 20ویں برسی کی تقریبات میں  شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

امریکی حکومت پر، سعودی  حکومت  کے  حملوں میں  کردار سے متعلق بعض معلومات کو خفیہ رکھنے پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔

متاثرہ کنبوں  سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے  حملوں میں ’سعودی عرب کا ہاتھ ہونے‘ کے دعوے کے ساتھ  اس ملک کے  خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

تا ہم سعودی عرب    ان دعووں کو مسترد کرتا چلا آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس  سے جاری کردہ اعلامیہ میں   کہا گیا  ہے کہ بائڈن ’’ملکی انتظامیہ کو   قوانین کے تقاضے کے مطابق  زیادہ سے زیادہ  سطح پر شفافیت کا مظاہرہ کرنے  کے معاملے پر اٹل ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ میں  وزارت قانون کا اس سے  پیشتر امریکی حکومتوں کی جانب سے  خفیہ رکھی جانے والی  دستاویز پر نظر ثانی کرنے اور متاثرہ کنبوں کو اس سے آگاہی کرانے کے اقدام  کا خیر مقدم کرتا ہوں

 



متعللقہ خبریں