جاپان میں شدید بارشیں،ہزاروں افراد کی نقل مکانی

جاپان میں شدید بارشوں اور  ہوائی جھکڑوں کے بعد ہزاروں افراد  کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا الارم دے دیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے

1688452
جاپان میں شدید بارشیں،ہزاروں افراد کی نقل مکانی

جاپان میں شدید بارشوں اور  ہوائی جھکڑوں کے بعد ہزاروں افراد  کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا الارم دے دیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے۔

موسمیاتی ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ ہوکائیدو،آوموری،ایواٹا اور گیفو نامی صوبوں میں مٹی کے تودے گر سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہوکائیدو میں جھکڑوں کی رفتار نوے کلومیٹر،توہوکو اور ہوکوریکو میں اسی کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے NHK  نے بھی خبر دی ہے کہ حکام نے ایواتا میں 2405۔ ہوکائیدو میں 1204اور آوموری میں 8399  افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

مشرقی جاپان میں ریلوے آمدورفت بند کر دی گئی ہے جبکہ  توکائیدو میں بھی  ٹرینوں کی آمدورفت میں سے بعض کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں