چاڈ میں بوکو حرام کے حملے پر ترکی شدید مذمت

دہشت گرد حملے میں بیسیویوں فوجیوں   کی ہلاکت اور بھاری تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاع  نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے

1686646
چاڈ میں بوکو حرام کے حملے پر ترکی شدید مذمت

ترکی  نے چاڈ میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم   کے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  تحریری بیان  میں  کہا گیا ہے کہ چاڈ کی کیمرون سے متصل سرحدوں کے جوار میں جھیل چاڈ  کے علاقے میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کل کیے گئے دہشت گرد حملے میں بیسیویوں فوجیوں   کی ہلاکت اور بھاری تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاع  نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔

ہم اس مذموم  حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین  ، چاڈ کے عوام اور حکومت  سے دلی طور پر اظہار ِ تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں فی الفور شفایابی  کے دعا گو ہیں۔

 



متعللقہ خبریں