آرمینی فوج کی دوبارہ آذری چوکیوں پر فائرنگ

آذری وزارت دفاع کے مطابق، آرمینی فوج نے ودی نامی صوبے سے ناہچیوان کے علاقے حیدر آباد پر صبح تین بجکر ستائیس منٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جوابی کاروائی کی گئی ہے

1683836
آرمینی فوج کی دوبارہ آذری چوکیوں پر فائرنگ

آرمینی فوجی دستوں نے نیم خود مختار ریاست ناحچیوان میں واقع آذری چوکیوں پر فائرنگ کر دی ۔

آذری وزارت دفاع کے مطابق، آرمینی فوج نے ودی نامی صوبے سے ناہچیوان کے علاقے حیدر آباد پر صبح تین بجکر ستائیس منٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جوابی کاروائی کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی آرمینی فوج نے اسی علاقے پر فائرنگ کی  تھی۔

 



متعللقہ خبریں