جنوبی افریقہ میں پر تشدد مظاہرے،درجنوں ہلاک

اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سابق صدر جیکب زوما کی 15 ماہ کی قید کی سزا کا اعلان بنی جو اب بھی جنوبی افریقہ کے نسلی گروپ زولو میں بہت مقبول ہیں

1674784
جنوبی افریقہ میں پر تشدد مظاہرے،درجنوں ہلاک

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ اور صوبے کوازولو نتال میں بدامنی کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔

خبر کے مطابق،فوج متاثرہ علاقوں میں گشت کر رہی ہے جبکہ کئی مقامات پر آتش زدگی اور لوٹ مار کی بھی اطلاعات ہيں۔

ايک اعلی پولیس اہلکار کے مطابق اب تک 750 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سابق صدر جیکب زوما کی 15 ماہ کی قید کی سزا کا اعلان بنی جو اب بھی جنوبی افریقہ کے نسلی گروپ زولو میں بہت مقبول ہیں۔ موجودہ صدر سیرل رامافوسا نے ملک میں نسلی بنیادوں پر پھیلائی جانے والی بدامنی سے خبردار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں