امریکہ، میامی میں مہندم ہونے والی عمارت سے 56 نعشیں برآمد کر لی گئیں

میامی بیچ کے شمال میں تقریباً 5 ہزار 600 آبادی کے حامل صرف سائڈ  کیمپس میں 24 جون کو  ایک 13 منزلہ عمارت  ’چمپلین ٹاورز‘‘  کا نصف اچانک زمین بوس ہو گیا تھا

1672584
امریکہ، میامی میں مہندم ہونے والی عمارت سے 56 نعشیں برآمد کر لی گئیں

امریکی ریاست  فلوریڈا سے منسلک  میامی شہر کے صرف سائڈ علاقے میں 24 جون کو  جزوی  طور پر منہدم ہونے والی 13 منزلہ عمارت کے ملبے    میں جاری تلاشی اور امدادی کاروائیوں کے دوران ابتک  64 نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

میامی  بلدیہ میئر ڈانیالا لیون کاوا نے پریس  کو بتایا ہے کہ عمارت سے برآمد کردہ نعشوں کی تعداد 64 تک ہو گئی  ہے جبکہ 76 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

حکام  نے اعلان کیا تھا کہ امدادی کاروائیوں کے 14 ویں روز ملبے تلے سے کسی شخص کے زندہ برآمد کیے  جا سکنے کا احتمال اب ختم ہو گیا  ہے لہذا اب  کے بعد ملبے کو ہٹانے اور نعشوں کی بازیابی  کا عمل جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ میامی بیچ کے شمال میں تقریباً 5 ہزار 600 آبادی کے حامل صرف سائڈ  کیمپس میں 24 جون کو  ایک 13 منزلہ عمارت  ’چمپلین ٹاورز‘‘  کا نصف اچانک زمین بوس ہو گیا تھا۔

باقی ماندہ حصے کے محفوظ نہ ہونے کے جواز میں  اسے 4 جولائی کو گرا دیا  گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں