صدر موئز کے قتل میں ملوث4 مشتبہ افراد ہلاک،دو گرفتار

ہیٹی کے صدر جوینل موئز کے قتل کے بعد چار مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ دو دیگر کو گرفتار کر لیاگیا ہے

1671967
صدر موئز کے قتل میں ملوث4 مشتبہ افراد ہلاک،دو گرفتار

ہیٹی کے صدر جوینل موئز کے قتل کے بعد چار مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ دو دیگر کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم حملہ آوروں نے 53 سالہ صدر کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

صدر کی اہلیہ، مارٹین موئز بھی زخمی ہوئی تھیں جنہیں علاج کے لیے امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ امریکہ میں متعین ہیٹی کے سفیر کے مطابق، حملہ آور غیر ملکی تھے اور انہوں نے خود کو امریکی انسداد منشیات ایجنسی DEA کا رکن ظاہر کیا تھا۔



متعللقہ خبریں