جاپان، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

اتامی علاقے میں تین جولائی کو قدرتی آفت کے دوران کم ازکم 130 مکانات زمین بوس ہو گئے تھے

1671278
جاپان، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

جاپان میں 7 افراد کی ہلاکت کا موجب بننے والے سیلاب اور لرزش اراضی  کے واقعات کے بعد  امدادی سرگرمیا ں جاری ہیں۔

جاپانی دارالحکومت  ٹوکیو کے جنوب مغربی  صوبے شیزو ۔اوکا صوبے  سے منسلک اتامی علاقے میں تین جولائی کو قدرتی آفت کے دوران کم ازکم 130 مکانات زمین بوس ہو گئے۔

شہری حکام کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران مزید تین افراد کی نعشیں بازیاب کی گئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 تک ہو گئی ہے۔

سیلا ب اور مٹی کا تودہ گرنے سے 20 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

اتامی میں آفت سے متاثرہ علاقوں میں آگ بجھانے والا عملہ، پولیس اور فوجی  مل کر کام کر رہے  ہیں اور ملبے کو ہٹانے کا عمل  جاری ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں