امریکہ: طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

ریاست یوٹا میں ایک چھوٹا طیارہ گر گیا، حادثے میں طیارے میں سوار2 افراد ہلاک

1648273
امریکہ: طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست یوٹا کے پاوڈر ماونٹین اسکیٹنگ علاقے کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں طیارے میں سوار2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  تحصیل ویبر کے شعبہ فائر بریگیڈ نے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے کے قریب پاوڈر ماونٹین اسکیٹنگ علاقے کے قریب واحد موٹر والا ایک طیارہ گرنے کا اعلان کیا ہے۔

حادثے کے بعد طیارے میں سوار ایک شخص جائے حادثہ پر اور دوسرا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ہے۔

ویبر پولیس ڈائریکٹریٹ سے کورٹنی ریان  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عینی شاہدوں کے مطابق طیارہ نیچی پرواز کرنے کے بعد گر گیا ہے۔

حادثے کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں