شام میں آج منعقد ہونے والے انتخابات کو ہم مسترد کرتے ہیں، امریکہ اور مغربی ممالک

شام میں  26 مئی کو منعقد ہونے والے انتخابات شفاف اور غیر جانبدار ماحول میں سر انجام  نہیں پائیں گے

1645857
شام میں آج منعقد ہونے والے انتخابات کو ہم مسترد کرتے ہیں، امریکہ اور مغربی ممالک

متحدہ امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرا خارجہ نے  شام میں آج  منعقد ہونے والے عام انتخابات کے منصفانہ اور آزاد ماحول  میں سر انجام نہ پا نے اور ان کی کوئی سرکاری حیثیت نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ وزرا خارجہ کے مشترکہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ  فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور امریکہ کے وزرا خارجہ کے طور پر ہم  دوٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ شام میں  26 مئی کو منعقد ہونے والے انتخابات شفاف اور غیر جانبدار ماحول میں سر انجام  نہیں پائیں گے،  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2254 نمبر کی قرار داد کے  دائرہ عمل سے ہٹ کر ہونے والے  ان انتخابات کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب شامی مخالف گروہوں نے بھی انتخابات کو سرکاری حیثیت حاصل نہ ہونے پر توجہ مبذول  کرائی ہے۔

 



متعللقہ خبریں