مالی میں فوج اقتدارپر قابض،صدر اور وزیراعظم گرفتار

بتایا گیا ہے کہ ملک کے عبوری صدر، وزیراعظم اور وزیردفاع کو دارالحکومت سے باہر ایک فوجی اڈے میں رکھا گیا ہے جبکہ  اقوام متحدہ، افریقی یونین، یورپی یونین اور امریکہ نے گرفتاری کی مذمت کی ہے

1645238
مالی میں فوج  اقتدارپر قابض،صدر اور وزیراعظم گرفتار

افریقی ملک مالی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا، صدر اور وزیراعظم کو حراست میں لے لیا گیا۔

اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملک کے عبوری صدر، وزیراعظم اور وزیردفاع کو دارالحکومت سے باہر ایک فوجی اڈے میں رکھا گیا ہے جبکہ  اقوام متحدہ، افریقی یونین، یورپی یونین اور امریکہ نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں کو غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عبوری صدر نے گزشتہ  سال اگست میں ہونے والی فوجی بغاوت کی رہنمائی کرنے والے فوجی افسران کو کابینہ سے نکال دیا تھا۔

دریں اثنا٫ ترک سفارت خانے نے اپنی ٹویٹ میں مالی میں مقیم ترک شہریوں کو بلاوجہ باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں