ایتھوپیا: نہ تو ہمارے پاس کیمیائی اسلحہ موجود ہے نہ ہی ہم نے کبھی اس کا استعمال کیا ہے

ایتھوپیا دنیا کی کسی بھی جگہ پر کیمیائی اسلحے کے استعمال کے خلاف ہے۔ دی ٹیلی گراف کی خبر حالیہ دنوں میں حکومت پر دباو کی کوششوں کا ایک شاخسانہ ہے: ایتھوپیا وزارت خارجہ

1644753
ایتھوپیا: نہ تو ہمارے پاس کیمیائی اسلحہ موجود ہے نہ ہی ہم نے کبھی اس کا استعمال کیا ہے

ایتھوپیا نے باغی ٹرگرے عوامی لبریشن فرنٹ TPLF کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران وائٹ فاسفورس بم  استعمال کرنے سے متعلق دعووں کی تردید کی ہے۔

ایتھوپیا وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایتھوپیا کے پاس نہ تو کیمیائی اسلحہ موجود ہے اور نہ ہی تاریخ بھر میں ہم نے  کبھی  بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر کے اس نوعیت کے اسلحے  کا  استعمال کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف کی طرف سے عینی شاہدوں اور تصاویر کے حوالے سے شائع کی گئی یہ خبر قصداً تیار کی گئی ہے اور غیر ذمہ دارانہ  فعل ہے۔ خبر کا مقصد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا  دنیا کی کسی بھی جگہ پر کیمیائی اسلحے کے استعمال کے خلاف ہے۔ مذکورہ خبر حالیہ دنوں میں حکومت پر دباو کی کوششوں کا ایک شاخسانہ ہے۔

واضح رہے کہ روزنامہ دی ٹیلی گراف نے کل شائع کردہ خبر میں کہا تھا کہ کثیر تعداد میں انسانوں کے جسم پر جلنے کے نشانات،آپریشن میں شامل ایتھوپیا اور ایرٹرے  کی فوج کی طرف سے وائٹ فاسفورس بموں کے استعمال کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔

دوسری طرف امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے آج ٹرگرے  بحران کا ذمہ دار ہونے کی وجہ سے ایتھوپیا اور ایرٹرے  کے موجودہ اور سابقہ حکام کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں