روس کے جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود میں مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں

موسم سرما کے تربیتی و کنٹرول پروگراموں کے دائرہ کار میں 20 سے زائد جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود میں مشقیں کر رہے ہیں

1624938
روس کے جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود میں مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں

روس کے جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود میں مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رشیہ بحیرہ اسود بحری بیڑے کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق موسم سرما کے تربیتی و کنٹرول پروگراموں کے دائرہ کار میں 20 سے زائد جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود میں مشقیں کر رہے ہیں۔

مشقوں میں ، "Su-25CM3 " جنگی طیارے اور ائیر ڈیفنس سسٹم بھی شامل ہیں۔

اطلاع کے مطابق روس نے جنوبی فوجی علاقے کے 50 سے زائد جنگی طیاروں کو  غیر قانونی الحاق  کردہ کریمیا میں متعین کر دیا ہے۔

روس کے وزیر دفاع سرگے شوئےگو نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ 6 اپریل کو ہم نے روسی فوج کی جنگی تیاری  کی کنٹرول کاروائیاں شروع کیں۔ ان کاروائیوں کے دائرہ کار میں ملک کے مختلف علاقوں کے فائر مراکز میں مشقیں کی جائیں گی۔

شوئےگو نے کہا تھا کہ اس تربیتی پروگرام کے ذیل میں ماہِ اپریل کے دوران 4 ہزار 48 فوجی مشقیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں