ہم، مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں، ترکی کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: انتونی بلنکن

ہم، مسئلہ مشرقی بحیرہ روم کے حل کے لئے ترکی کی طرف سے، یورپی یونین کے ساتھ مل کر، اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: وزیر خارجہ انتونی بلنکن

1599124
ہم، مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں، ترکی کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: انتونی بلنکن

امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم ، مسئلہ مشرقی بحیرہ روم کے حل کے لئے ترکی کی طرف سے، یورپی یونین کے ساتھ مل کر، اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

انتونی بلنکن نے ایوان نمائندگان  کی اموار خارجہ کمیٹی  کی نشست میں شرکت کی اور مشرقی بحیرہ روم کی حالیہ صورتحال کے بارے میں سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں مثبت پیش رفتیں ہوئی ہیں۔ ترکی کے، زیادہ موئثر  اقدامات کے لئے، یورپی یونین اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطہ کرنے سے علاقے کے تناو میں کمی کا مشاہدہ کیا جا رہا  ہے۔ ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور اس سمت میں مذکورہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے میں مدد کرنا جاری رکھیں گے۔

بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ، مشرقی بحیرہ روم میں قیام استحکام اور تمام فریقین کی خودمختاری و زمینی سالمیت  کے تحفظ کے معاملے میں، نہایت محتاط ہے۔ علاقے کے مسائل کو عسکری و تحریکی طریقوں سے نہیں پُر امن اور سفارتی طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں