یورپی یونین اور امریکہ کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

عالمی براری سے یمن میں جھڑپو ں کے سیاسی حل کی تلاش کی کوششوں  کو متاثر نہ کرنے کی درخواست

1597677
یورپی یونین اور امریکہ کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

یورپی یونین  نے یمنی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں  کی مذمت کی ہے۔

یورپی یونین  خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی  جوزف بوریل  کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب   پر میزائل اور ڈراؤن حملوں کی مذمت کی گئی ہے، علاوہ ازیں یمنی دارالحکومت صنا  پر سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کے حملے بھی باعث ِ خدشات ہیں۔

شہریوں پر حملوں کو  ہر گز قبول نہ کیے  جا سکنے پر زور دینے والے اس اعلامیہ میں  یورپی یونین نے یمن  میں جھڑپوں کے فریقین سے فائر بندی  کی اپیل کی ہے۔

مزید برآں عالمی براری سے یمن میں جھڑپو ں کے سیاسی حل کی تلاش کی کوششوں  کو متاثر نہ کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین پساکی نے بھی حوثیوں کے سعودی عرب پر  بڑھنے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ حملے ناقابل قبول   اور خطرناک ہیں ، یہ معصوم شہریوں اور علاقے میں مقیم امریکی شہریوں  کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دو چار کر رہے ہیں۔

امریکی پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بھی مذکورہ حملوں ی مذکورحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنجیدہ طور پر امن کے خواہاں  ایک گروہ کو زیب نہیں دیتا۔

 



متعللقہ خبریں