بائڈن۔نیتین یاہو ٹیلی فون رابطہ،خوشگوار ماحول میں بات چیت کا عندیہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے تقریباً چار ہفتے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتین  یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جو کہ کافی خوشگوار ماحول میں ہوئی

1586098
بائڈن۔نیتین یاہو ٹیلی فون رابطہ،خوشگوار ماحول میں بات چیت کا عندیہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے تقریباً چار ہفتے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتین  یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ایک مشیر کے مطابق، یہ گفتگو بہت ہی دوستانہ تھی  جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

امریکی صدر نے بھی اسے اچھی گفتگو قرار دیا ہے۔

قبل ازیں، امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں تبدیلی کے حوالے سے متعدد افواہیں گردش میں تھیں۔

 واضح رہےکہ جو بائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کے قیام کے سخت خلاف ہیں۔

ٹرمپ کو نیتن یاہو کا قریبی ساتھی قرار دیا جاتا تھا اور انہوں نے متعدد متنازعہ فیصلوں میں اسرائیل کا کھل کر ساتھ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں