صدر ایردوان نے محمد مرسی کے دعوے کی ہمیشہ بھر پور حمایت کی تھی، الا مرزوقی

محمد مرسی نے مصر کی عرب برادری میں حیثیت کی بحالی اور ملک کو ایک قانونی مملکت کا درجہ دینے کے لیے اپنی زندگی کو وقف کیا تھا

1573506
صدر ایردوان نے محمد مرسی کے دعوے کی ہمیشہ  بھر پور حمایت کی تھی، الا مرزوقی

تیونس کے سابق صدر مصنیف  الا مرزوقی  کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے مصر کے جمہوری  طریقے سے  منتخب ہونے والے  پہلے صدر محمد مرسی  کے دعوے کی دائمہ حمایت کی ہے۔

مرسی ڈیموکریسی اوقاف نے 25 جنوری کو انقلاب مصر کی دسویں سالانہ یاد  کی مناسبت سے  ویڈیو کانفرس کے ذریعے ’’جنوری سے ابتک 10 سال ۔۔۔  مرسی انقلاب کے  دل و جان  ہیں‘‘ کے موضوع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اس پروگرام میں شریک مصنیف الامرزوقی   نے کہا کہ محمد مرسی نے مصر کی عرب برادری میں حیثیت کی بحالی اور ملک کو ایک قانونی مملکت کا درجہ دینے کے لیے اپنی زندگی کو وقف کیا تھا۔

ترک صدر ایردوان کی مرسی کے لیے حمایت   کو سراہنے والے مرزوقی  کا کہنا تھا کہ  صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ملک میں اور عالمی سطح پر مرسی کے دعوے کی بھر پور حمایت کا مظاہرہ کیا تھا۔  مرحوم مرسی نے  نتائج کی پرواہ کیے بغیر انسانی اقدار کے لیے جدوجہد کی اور شدید مخالفت کے باوجود یہ جمہوری نظریے پر کار بند رہے۔ آپ ہر لحاظ سے ایک شاندار  شخصیت کے مالک تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں