امریکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد صائمہ محسن کا بطور وفاقی اٹارنی انتخاب

بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں پہلی بار پاکستانی نژاد مسلمان خاتون صائمہ محسن کو مشی گن میں وفاقی اٹارنی مقرر کردیا گیا ہے۔

1571081
امریکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد صائمہ محسن  کا بطور وفاقی اٹارنی انتخاب

امریکہ میں پہلی بار مسلمان خاتون کو وفاقی اٹارنی مقرر کیا گیا ہے اور یہ اعزاز ایک  پاکستانی کے حصے میں آیا ہے۔ 

خبر کے مطابق، امریکہ میں پہلی بار پاکستانی نژاد مسلمان خاتون صائمہ محسن کو مشی گن میں وفاقی اٹارنی مقرر کردیا گیا ہے۔

موجودہ وفاقی قانون دان  یکم فروری کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد یہ عہدہ 52 سالہ پاکستانی قانون دان سنبھال لیں گی۔

موجودہ  ٹارنی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے میرے بعد ایک قابل قانون دان کو اپنی خدمات دینے کا موقع مل رہا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد صائمہ محسن 2002 سے امریکہ کے محکمہ انصاف کے ساتھ منسلک ہیں اور اس وقت اٹارنی آفس میں ملازمت کر رہی ہیں ۔وہ اس سے قبل نیو یارک،نیو جرسی اور  میشی گن میں بھی قانون دان کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں