امیر ممالک ضرورت سے زائد ویکسین کو غریب ممالک میں تقسیم کریں، گوٹرس
ہمیں 20 لاکھ انسانوں کے جانی نقصان کی یاد میں کہیں زیادہ باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے
اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے ممالک سے ضرورت سے زائد ویکسین کو دیگر ممالک کے ساتھ تقسیم کرنے کی اپیل کی ہے۔
گوٹرس نے کورونا وبا سے دنیا بھر میں اموات کے 20 لاکھ کی حد کو پار کرنے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جانی نقصان ’’دلی صدمہ پہنچانے والے ایک موڑ تک جا پہنچا ہے۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ اس حیرت زدہ کرنے والی تعداد کے بعد نام، چہرے اور کبھی بھی پُر نہ ہونے والی ڈائننگ ٹیبل کی کرسیاں خالی رہ گئی ہیں، وبا کے خلاف عالمی روابط کی حامل کوششوں کی عدم موجوگی باعث افسوس ہے ہمیں 20 لاکھ انسانوں کے جانی نقصان کی یاد میں کہیں زیادہ باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
گوٹرس نے ویکسین کے معاملے میں بھی بعض خلا پائے جانے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ’’ویکسین ، امیر ممالک کو سرعت سے پہنچ رہی ہے تو دنیا کے غریب ممالک کے پاس ابھی تک بے یارو مدد گار ہیں۔ بعض ممالک ضرورت سے زائد ویکسین خوراک کی ذخیرہ اندزوی کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ یہ اضافی ویکسین کو غریب ممالک میں تقسیم کردیں۔
متعللقہ خبریں
نائیجیریا: جیل ٹوٹ گئی قیدی فرار ہو گئے
نائیجیریا میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے جیل کا ایک حصّہ منہدم ہونے کے بعد 119 قیدی فرار ہو گئے