انڈونیشیا، 6.2 کی شدت کے زلزلے سے 8 افراد جان بحق

قومی آفات ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 637 افراد کے زخمی ہونے والے اس زلزلے میں مغربی سولا ویسی  دفتر ِ گورنر اور ایک اسپتال کو نقصان پہنچا

1564148
انڈونیشیا، 6.2 کی شدت کے زلزلے سے 8 افراد جان بحق

انڈونیشیا کے مغربی سولاویسی صوبے کے شہر ماجینے میں رونما ہونے والے 6.2 کی شدت کے زلزلے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

قومی آفات ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 637 افراد کے زخمی ہونے والے اس زلزلے میں مغربی سولا ویسی  دفتر ِ گورنر اور ایک اسپتال کو نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں  62 مکانات کو نقصان، بجلی اور فون کی تاریں ٹوٹنے والے  علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

زلزلے کے بعد 15 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات و ارضیات  کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتک علاقے میں 26 آفٹر شاکس ریکارڈ ہوئے ہیں، اور  عوام کو بلند عمارتوں سے دور رہنے  پر متنبہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں