مواخذے سے قبل صدر ٹرمپ کو" نا اہل "قرار دیا جائے:پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ مواخذے کی کارروائی سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "نااہل" قرار دینے کے لیے ایوان میں قرارداد پیش کی جائے گی

1561055
مواخذے سے قبل صدر ٹرمپ کو" نا اہل "قرار دیا جائے:پلوسی
امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ مواخذے کی کارروائی سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "نااہل" قرار دینے کے لیے ایوان میں قرارداد پیش کی جائے گی۔
خبر کے مطابق،  نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ نائب صدر مائیک پینس اور کابینہ مواخذے سے پہلے صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برطرف کریں۔
ایوان نمائندگان کی اسپیکر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک خط کے مطابق آج یا کل  ایوان ایک قرارداد کے لیے ووٹ کرے گا اور مائیک پینس سے اپیل کی جائے گی کہ وہ امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم کا اطلاق کریں
یہ ترمیم نائب صدر اور کابینہ کو اجازت دیتی ہے کہ اگر صدر اپنے فرائض ٹھیک طریقے سے نہیں نبھا پا رہے تو انہیں عہدے سے بر طرف کر دیا جائے اس کے بعد ایوان مواخذے کی کارروائی کرے گا۔
یاد رہے کہ ایوان کے 210 ارکان نے مواخذے کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر اپنے حامیوں کی جانب سے دھاوے کے بعد صدر ٹرمپ پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کو امریکہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا تھا۔


متعللقہ خبریں