اسانج چاہیں تو میکسیکو میں پناہ مل سکتی ہے:اوبرادور

میکسیکو کے صدر آندریز لوپیز اوبرادور نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو میکسیکو میں سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کر دی ہے

1557672
اسانج  چاہیں تو میکسیکو میں پناہ مل سکتی ہے:اوبرادور

میکسیکو کے صدر آندریز لوپیز اوبرادور نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو میکسیکو میں سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

صدر اوبرادور نے میکسیکو سٹی میں کہا کہ وہ آئندہ بھی یہ کوششیں کرتے رہیں گے کہ جولیان اسانج کو رہا کیا جانا چاہیے۔

گزشتہ روز ایک برطانوی عدالت نے اسانج کو ممکنہ طور پر ملک بدر کر کے امریکہ کے حوالے کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔

امریکا کی طرف سے انچاس سالہ آسٹریلوی شہری اسانج پر جاسوسی اور سرکاری راز افشا کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

امریکہ میں اسانج کو پونے دو سو سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

ناقدین کے مطابق اسانج کے خلاف عدالتی کارروائی آزادی صحافت کے لیے شدید خطرہ ہو گی۔



متعللقہ خبریں