ایتھیوپیا میں مسلح گروہ کا حملہ،درجنوں افراد کا قتل

مقامی پریس  کے مطابق،بنیشانگول گوموز نامی صوبے سے متصل ایک دیہات میں مسلح گروہ نے دھاوا بولتے ہوئے درجنوں افراد کو قتل کر دیا

1551011
ایتھیوپیا میں مسلح گروہ کا حملہ،درجنوں افراد کا قتل

ایتھیوپیا میں ایک مسلح گروہ نے حملہ کرتےہوئے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 مقامی پریس  کے مطابق،بنیشانگول گوموز نامی صوبے سے متصل ایک دیہات میں مسلح گروہ نے دھاوا بولتے ہوئے درجنوں افراد کو قتل کر دیا ۔

 امہارا  خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم ابی احمد کے دورے کے  ایک روز بعد  اس علاقے میں یہ واقعہ رونما ہوا  جس میں حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور مکانوں کو نذر آتش کر دیا۔

 بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حملے میں نوے سے زیادہ افراد  مارے گئے۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم ابی احمد نے اپنے دورہ متاکال کے دوران  کہا تھا کہ  علاقے میں نسلی فسادات کو کتم کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں